ایران کے حقوق تسلیم نہ کئے تو امریکا کو سفارتی ناکامی ہوگی: ایرانی وزارت دفاع
تہران: (دنیا نیوز) ترجمان ایرانی وزارت دفاع نے کہا کہ ایران کے حقوق تسلیم نہ کئے تو امریکا کو سفارتی ناکامی ہوگی۔
ترجمان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ اور سفارتکاری میں صلاحیت ثابت کر دی، دوبارہ جارحیت کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق زبردستی کے معاہدوں سے حقیقی امن ممکن نہیں، مطالبات میں جنگ کا مستقل خاتمہ، نقصانات کا ازالہ اور پابندیوں کا خاتمہ شامل ہے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کسی کو آبنائے ہرمز سے امریکی ہتھیار منتقل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، آبی گزرگاہ اس وقت ایرانی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔
ایرانی فوج کے مطابق آبنائے ہرمز کے مغربی حصے پر پاسداران انقلاب کی نیوی کا کنٹرول ہے، آبنائے ہرمز کا مشرقی حصہ ایرانی بحریہ کی نگرانی میں ہے۔