پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس منفی زون پر بند

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس 638 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 623 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 79 ہزار 123 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 77 ہزار 434 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 41 ارب روپے مالیت کے 95 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...