لبنان میں نام نہاد جنگ بندی کے باوجود 23 بچے شہید، 93 زخمی
بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں نام نہاد جنگ بندی کے بعد بچوں پر حملوں کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، 23 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 93 زخمی ہوئے۔
لبنان کی وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک کم از کم 23 بچے جاں بحق جبکہ 93 زخمی ہو چکے ہیں۔
پریس ریلیز میں یونیسیف نے بتایا کہ 2 مارچ سے جب حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع ہوئیں، تب سے اب تک جاں بحق بچوں کی تعداد بڑھ کر 200 ہو گئی ہے جبکہ 806 بچے زخمی ہوئے ہیں۔