آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق ڈائریکٹ ٹیکسز کی مد میں 7 ہزار 413 ارب روپے، 1 ہزار 43 ارب ایف ای ڈی کا ہدف مقرر کیا جا سکتا ہے، سیلز ٹیکس کی مد میں 47 سو 27 ارب روپے اور 16 سو 51 ارب روپے کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف مقرر کیا جا سکتا۔

آئی ایم ایف نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران بجٹ میں 430 ارب روپے کے نئے ٹیکسز مزید عوام پر لگائے جانے کا تخمینہ لگایا، پٹرولیم لیوی کی مد میں آئندہ مالی سال کے دوران 17 سو 27 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے مزید بتایا کہ آئندہ مالی سال کیلئے نان ٹیکس آمدن کی مد میں 27 سو 68 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال کے دوران 7 ہزار 824 ارب روپے سود ادائیگیوں پر خرچ کیے جانے کا تخمینہ ہے، 6 ہزار 652 ارب روپے مقامی قرضوں اور 1 ہزار 107 ارب بیرونی قرضوں پر سود ادائیگیوں کیلئے خرچ ہونگے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران 26 سو 65 ارب روپے دفاع کیلئے مختص کیے جانے کا تخمینہ ہے، آئندہ مالی سال 986 ارب روپے پی ایس ڈی پی پروگرام کے تحت خرچ کرنے کا تخمینہ ہے، آئندہ مالی سال کیلئے 4 ہزار 943 ارب روپے قرض حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں