6 عرب ممالک کا اقوام متحدہ سے آبنائے ہرمز پر ایرانی قوانین واپس لینے کا مطالبہ
نیویارک: (ویب ڈیسک) 6 عرب ممالک نے اقوام متحدہ کو لکھے خط میں آبنائے ہرمز پر ایرانی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بحرین، کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن کی جانب سے خط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی ملک یک طرفہ قوانین مسلط نہیں کرسکتا۔
خط میں آبنائے ہرمز پر انتظامی دعوؤں سے دستبرداری، اسے غیر مشروط طور پر کھولنے اور نقصانات کے معاوضے سمیت 6 مطالبات کیے گئے ہیں۔