کوکین کوئین انمول پنکی کو جیل کی ہوا لگتے ہی بیماریاں ستانے لگیں
کراچی: (دنیا نیوز) کوکین کوئین کو جیل کی ہوا لگتے ہی بیماریاں ستانے لگیں۔
انمول پنکی کو دمے کی شکایت، گردوں اور معدے میں تکلیف ہوگئی، منشیات ڈیلر کو طبی معائنے کیلئے کراچی میں پولیس سرجن آفس لے جایا گیا، بغدادی تھانے کی خاتون پولیس اہلکار ملزمہ کو ساتھ لے کر گئی، سرکاری ہسپتال کے مختلف وارڈز میں ریفر کیا گیا، ایکسرے سمیت مختلف ٹیسٹ تجویز کئے گئے۔
واضح رہے کہ کراچی پولیس نے پنجاب پولیس سے رابطہ کیا، لاہور اور دیگر اضلاع میں درج مقدمات کی تفصیل مانگ لی۔
تفتیشی حکام کے مطابق انمول پنکی کی ضلع ساؤتھ کے مزید تین مقدمات میں گرفتاری ڈالی جائے گی،پولیس دوبارہ ریمانڈ لینے کی کوشش کرے گی۔