انتظار ہے منشیات فروش پنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا: فیصل واوڈا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ انتظار ہے منشیات فروش پنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے ایکس پر پیغام میں لکھا کہ اب تو پنکی بھی تمغے کی حق دار ہوگئی، کمال نہیں کہ منشیات فروش کو پنکی بنانے والے حکمران آج بھی قابض ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا بیڑا غرق کر دیا، جب تک ان پنکی حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوگا یہ پنکی جمہوری ڈراما چلتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بیورو کریٹس سے فیصلے کرانے اور جھوٹے الزامات سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اپنی نااہلی چھپانے، جھوٹے بیانیے بنانے اور زبردستی جلسے کرانے سے ترقی ممکن نہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہ تو ابتدا ہے سکینڈلز کی روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھے سکینڈلز سے ہوتا ہے کیا۔