شہر قائد میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 17اے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والے راہگیر نوجوان کی شناخت 17 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی ہے، ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، گاڑی کے ڈرائیور کو بھی جلد حراست میں لے لیا جائے گا، تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔