خواتین باصلاحیت، زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کررہیں: احس اقبال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین بہت باصلاحیت، زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت خواتین کو زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے، ضلعی سطح پر یونیورسٹیز کیمپس کھولنے سے لاکھوں بچیوں کا تعلیم کا خواب پورا ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ تعلیم تک رسائی اور معیاری تعلیم کو اڑان پاکستان پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے، خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کیلئے کاروباری قرض کی سہولت متعارف کرائی گئی۔