سعودیہ کی ایران کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز پر اتحادی ممالک سے گفتگو

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کی مشرق وسطیٰ ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز پر اتحادی ممالک سے بات چیت کی۔

فنانشل ٹائمز نے سفارت کاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ تجویز کا مقصد ایران جنگ کے خاتمے کے بعد خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے طریقوں پر غور کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں کو تشویش ہے کہ جنگ کے بعد انہیں زیادہ سخت گیر ایرانی حکومت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بلکہ خطے میں امریکیوں فوجیوں کی تعداد بھی کم ہو سکتی ہے۔

کئی یورپی ممالک اور یورپی یونین کے اداروں کی سعودی تجویز کی حمایت کی، خلیجی ممالک پر بھی تجویز کی حمایت پر زور دیا۔ 

مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ایران 1970 کی دہائی کے ہیلسنکی عمل کو ممکنہ ماڈل کے طور پر دیکھ رہا ہے، جس نے سرد جنگ میں یورپ میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں