ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق ڈیموکریٹس کی قرارداد ناکام ہوگئی
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن اراکین نے ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق ڈیموکریٹس کی قرارداد ناکام بنا دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق قرار داد کے حق میں 212 اور مخالفت میں بھی 212 ووٹ پڑے، 3 ری پبلکن اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ ایک ڈیموکریٹ نے مخالفت کی جس کی وجہ سے قرارداد کے حق اور مخالفت میں ڈالے گئے ووٹ برابر ہوگئے۔
ووٹ برابر ہونے کا مطلب قرارداد ناکام ہونا قرار دیا جاتا ہے، اس سے پہلے امریکی سینیٹ میں بھی ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق قرارداد مسترد کی جاچکی ہے۔
ایوان میں یہ تیسرا موقع تھا کہ ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کی گئی، لیکن یہاں یہ امر قابلِ غور ہے کہ ایران جنگ روکنے کیلئے بار بار قراردادوں کا پیش ہونا امریکہ میں اس جنگ کی غیرمقبولیت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔