حکومت 28ویں ترمیم پر اپنا مؤقف واضح کرے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 28ویں ترمیم پر حکومت اپنا مؤقف واضح کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ اسمبلی ایک اور ترمیم کی متحمل نہیں ہوسکتی، حکومت کوئی بھی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کیا 18 ویں ترمیم رول بیک ہو رہی ہے؟ جو اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوئے تھے وہ دوبارہ وفاق کو منتقل ہو رہے ہیں؟ پی ٹی آئی کے سامنے ابھی کوئی ڈرافٹ نہیں رکھا گیا، بجٹ آ رہا ہے، اس میں عوام کو ریلیف دیا جائے، مہنگائی کم کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں