جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے اور گولہ باری جاری
بیروت: (دنیا نیوز) نام نہاد جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملے اور گولہ باری جاری ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں مجدل سلم اور حارث پر فضائی حملے کیے، جبکہ دیر الزہرانی کے علاقے کو توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق النبطیہ الفوقہ اس وقت اسرائیلی افواج کی شدید گولہ باری کی زد میں ہے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔