ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، ایران وطن کے دفاع کے لیے لڑنے کے لئے تیار ہے لیکن سفارت کاری کے تحفظ اور فروغ کے لیے بھی آمادہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے برکس ممالک اور عالمی برادری سے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف غیر قانونی جارحیت کی کھل کر مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ایران کے نقطہ نظر سے آبنائے ہرمز تمام تجارتی جہازوں کے لئے کھلی ہے، جہازوں کو ایرانی بحری افواج کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، ایرانی قوم امن پسند ہے جنگ نہیں چاہتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں