چینی صدر کے ساتھ گفتگو ہماری حکومتی کامیابیوں کی تصدیق ہے، ٹرمپ
بیجنگ: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے دورے کے دوران اپنی انتظامیہ کی داخلی اور خارجہ پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ گفتگو ان کی حکومت کی کامیابیوں کی تصدیق ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ جب شی جن پنگ نے امریکہ کو ایک زوال پذیر ملک کے طور پر بیان کیا تو دراصل ان کا اشارہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے 4 سالہ دور حکومت میں ہونے والے نقصانات کی طرف تھا، اس معاملے میں شی جن پنگ کا اندازہ درست تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ شی جن پنگ کا یہ تبصرہ ان کے موجودہ دور حکومت کے دوران امریکہ میں ہونے والی بہتری اور بحالی کی طرف نہیں تھا، بلکہ اس کا تعلق صرف سابقہ انتظامیہ کے دور سے تھا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ مؤقف بھی دہرایا کہ ان کی حکومت کے دوران امریکہ کی عالمی حیثیت میں بہتری آئی ہے اور ملک دوبارہ مضبوط ہو رہا ہے۔