امریکی وفد نے چینی حکام کی جانب سے دی گئی تمام چیزیں ایئرپورٹ پرہی پھینک دیں
بیجنگ: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین کے دورے پر جانے والے امریکی عملے نے وہاں سے روانگی سے پہلے چینی حکام کی جانب سے دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دیں۔
امریکی وفد میں موجود صحافی نے چین سے روانگی کے وقت اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ ائیر فورس ون میں سوار ہونے سے پہلے امریکی عملے نے چینی حکام کی دی ہوئی ہر چیز جیسے شناختی کارڈز، عارضی برنر فونز وغیرہ سب جمع کر کے وہیں سیڑھیوں کے نیچے موجود ایک ڈبے میں پھینک دیں۔
چین کی جانب سے دی گئی کسی بھی چیز کو طیارے میں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین میں امریکی وفد کے ارکان ذاتی ڈیوائسز بھی ساتھ نہیں لے کر گئے تھے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے اراکین تو اپنے فون اور لیپ ٹاپ ساتھ لے کر ہی نہیں گئے، امریکی حکام کو خدشہ تھا کہ کہیں کوئی چینی سکیورٹی سسٹم ان کے ذاتی لیپ ٹاپ اور فون کی جاسوسی نہ کرلے۔