منشیات فروش پنکی کیس: سندھ کی قائمہ کمیٹی نے اہم اجلاس طلب کرلیا
کراچی:(دنیا نیوز) منشیات فروش انمول عرف پنکی کیس کے حوالے سے سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے انتہائی اہم ترین اجلاس طلب کرلیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کےارکان،سینئر پارلیمنٹرینز بھی صوبائی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں مدعو کیے گئے، فریال تالپور کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس 20 مئی کو ہو گا۔
اِسی طرح وزیرایکسائز سندھ مکیش کمار، میئر مرتضی وہاب بھی قائمہ کمیٹی داخلہ اجلاس میں شریک ہوں گے،ارکان قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نوید قمر نبیل گبول عبدالقادر پٹیل کو بھی دعوت دی گئی۔
سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ کا جائزہ لےگی اور محکمہ ایکسائز جاری اقدامات پر بریفنگ دےگا، پولیس حکام پنکی کیس پر پیشرفت سےآگاہ کریں گے۔
دوسری جانب آئی جی پولیس، سی ٹی ڈی ، سپیشل برانچ، سی آئی اے کےسربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، ایس ایس پی اور ڈی آئی جی حیدرآباد کو ان پرسن کمیٹی اجلاس میں شامل ہونے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔