چین کا امریکا اور ایران سے فوری مذاکرات کا مطالبہ، آبنائے ہرمز جلد کھونے پر زور

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے امریکا اور ایران سے فوری مذاکرات کا مطالبہ کردیا، آبنائے ہرمز جلد کھولنے پر زور دیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بحران کا حل مستقل جنگ بندی میں پوشیدہ ہے، بیجنگ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جامع اور دیرپا سیز فائر کی حمایت کر تا ہے، مذاکرات فوری کامیاب نہیں ہوتے، بات چیت کا دروازہ بند نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی حکومت مشرق وسطیٰ میں فوری امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے سرگرم ہے، چین امن مذاکرات کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں