الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد
مظفرآباد:(دنیا نیوز) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کر دی۔
مالیاتی قواعد کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو بڑا دھچکا لگا ہے ، الیکشن رولز کے رول 121 پر عملدرآمد نہ ہونے پر درخواست مسترد ہوئی۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ آڈٹ رپورٹ میں مالیاتی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی، دوبارہ آڈٹ کے باوجود اعتراضات برقرار رہے، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے نمائندوں کو ذاتی سماعت کا موقع دیا گیا۔
علاوہ ازیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر رجسٹریشن منظور نہ ہو سکی، جماعتوں کے لیے یکساں قانون ہے۔