برطانیہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے جنگی طیاروں پر نیا اینٹی ڈرون سسٹم انسٹال کر دیا
لندن: (دنیا نیوز) برطانوی حکام نے کہا ہے کہ اس نے مشرق وسطیٰ میں اپنے رائل ایئر فورس کے جنگی طیاروں پر ایک نیا کم لاگت اینٹی ڈرون سسٹم انسٹال کر دیا ہے۔
برطانوی حکام کے مطابق نیا سسٹم ٹائیفون نہایت درستگی کے ساتھ اور موجودہ میزائل سسٹمز کے مقابلے میں بہت کم لاگت پر اہداف کو تباہ کر سکے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نظام کی تعیناتی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب گزشتہ چند ماہ کے دوران ایران نے جاری جنگ کے تناظر میں متعدد خلیجی ممالک میں توانائی اور فوجی تنصیبات سمیت مختلف اہداف پر ڈرونز اور میزائل حملے کیے ہیں۔
برطانوی حکومت کے مطابق یہ نیا نظام خطے میں بڑھتے ہوئے ڈرون خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنائے گا۔