تامل فلموں کے پروڈیوسر کے راجن نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی تامل فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر کے راجن نے 85 سال کی عمر میں چنئی کے دریائے آدیار میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

رپورٹس کے مطابق کے راجن کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس مزید تفصیلات جمع کر رہی ہے۔

کے راجن حالیہ برسوں میں فلمی تقریبات میں اپنے بے باک اور متنازع بیانات کی وجہ سے خاصے مشہور تھے، ان کی موت کی خبر سامنے آتے ہی تامل فلم انڈسٹری میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

ان کی موت پر اداکارہ خوشبو سندر نے سوشل میڈیا پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کے راجن ایک باوقار شخصیت تھے جو ہمیشہ بے خوف ہوکر سچ بات کرتے تھے۔

کے راجن نے 1983ء میں تامل فلموں سے بطور پروڈیوسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 1991ء میں فلم ناما اورو مریاما کی ہدایت کاری بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں