کراچی: گلشن حدید فیز 2 کے قریب سے تشدد زدہ لاش برآمد
کراچی: (دنیا نیوز) سٹیل ٹاؤن کی حدود گلشن حدید فیز 2 کے قریب سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لاش کی ابھی تک شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا، معاملے کی تہہ تک جانے کی کوشش کریں گے۔