سندھ کابینہ نے سالانہ ماہی گیری پابندی میں نرمی کی منظوری دیدی

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ نے سالانہ ماہی گیری پابندی میں 15 دن کی نرمی کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یکم جون سے 15 جون 2026ء تک ماہی گیری کی اجازت ہوگی، محکمۂ لائیو سٹاک و فشریز کی سمری کابینہ نے منظور کر لی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ سالانہ ماہی گیری پابندی یکم جون سے 31 جولائی تک نافذ ہوتی ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آبی حیات کے تحفظ کیلئے ماہی گیری پر موسمی پابندی برقرار رہے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ماہی گیر برادری کے مطالبات پر 15 روزہ نرمی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ 15 جون کے بعد ماہی گیری پر مکمل پابندی دوبارہ نافذ ہو گی۔

واضح رہے کہ مچھلی اور جھینگوں کی افزائشِ نسل کے باعث ہر سال جون اور جولائی میں ماہی گیری پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں