بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باوجود ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 1 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، سٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف قسط اور پانڈا بانڈز کی آمدنی کی رقم زرمبادلہ ذخائر میں ظاہر کر دی۔

اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہو گئے، کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی نمو ہوئی۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ہو گئے، پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 25 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کا اِضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 58 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہو گئے، گزشتہ ہفتے کچھ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں بھی کیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں