ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں، صدر مسعود پزشکیان

تہران: (دنیا نیوز) تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ہے اور اس حوالے سے دنیا کو یقین دہانی کرانے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کا مؤقف واضح ہے اور ملک جوہری ہتھیار نہ رکھنے سے متعلق بین الاقوامی سطح پر اعتماد سازی کے لیے تعاون کرنے پر آمادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا مذاکراتی وفد قومی مفادات، عزت اور وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور مذاکرات کے دوران ملک کے بنیادی اصولوں کو مقدم رکھا جائے گا۔

صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں