میر سرفراز بگٹی کا گوادر ایئر پورٹ پر پہلی پرواز پر ردِ عمل سامنے آگیا
کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ساؤتھ ایئر کی پہلی کامیاب پرواز پر اظہار مسرت کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی نے کہا کہ ساؤتھ ایئر کی فضائی سروسز سے گوادر کو ملک کے مختلف اہم شہروں سے بہتر فضائی رابطہ میسر آئے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر کو تربت، پنجگور، کوئٹہ، سکھر، لاہور، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے فضائی سہولت فراہم کی جائے گی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ نئی فضائی سروسز سے سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے۔
میر سرفراز احمد بگٹی کا کہنا تھا کہ بہتر فضائی رابطے مقامی معیشت کو مضبوط اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب آزمائشی پرواز بلوچستان میں ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کی مثبت علامت ہے۔