بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ نامزد کیا، کوئی نہیں ہٹا سکتا: سہیل آفریدی
راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی۔
فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جب تک اڈیالہ جیل سے پیغام نہیں آتا میں وزیر اعلیٰ رہوں گا، کے پی کے کی حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی ختم نہیں کرسکتا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے تمام ایم پی ایز تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحد ہے، 97 ہزار ارب روپے تک پاکستان کے اندرونی اور بیرونی قرضے پہنچ چکے ہیں، بجٹ کا سارا بوجھ عوام پر پڑنے والا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے ہدف سے کم ٹیکس وصول ہوا ہے، مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے، پٹرول کی قیمت بڑھتی جارہی ہے، کے پی کے حکومت نے اپنی کابینہ سے متوازن بجٹ پاس کروالیا ہے۔