بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات پچاس منٹ تک جاری رہی۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان ، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔