سینٹ کام کی بحرین سمیت خطے میں امریکی اہداف کو نشانہ بنائے جانے کی تردید

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے انقلابی گارڈ کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایرانی فورسز نے بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈ کوارٹرز اور خطے میں واقع ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا کہ آئی آر جی سی کے یہ دعوے درست نہیں ہیں اور ایرانی میزائل و ڈرون اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج کے خلاف ایران کے تمام حملے ناکام رہے، امریکی فورسز پوری طرح چوکس ہیں اور ایران کی کسی بھی بلاجواز جارحیت کے خلاف دفاع کیلئے تیار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں