آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 754 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 754 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔
این ایچ اے کو 264 ارب، پاور ڈویژن کو 91 ارب روپے ملیں گے، آبی وسائل ڈویژن کیلئے 179 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔
دستاویزات کے مطابق صوبوں اور سپیشل ایریاز کیلئے 251 ارب روپے رکھنے کا تخمینہ ہے، صوبائی منصوبوں پر 99 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، ضم شدہ اضلاع کیلئے 66 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 86 ارب روپے مختص ہوں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم پی ایس ڈی پی میں 200 ارب روپے اضافے کے خواہاں ہیں،ایف بی آر نے 200 ارب اضافی ریونیو جمع کرنے سے انکار کیا۔
وزیراعظم نے بجٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے وزارت خزانہ کو ہدایات دیں، آئی ایم ایف نے پی ایس ڈی پی بڑھانے پر مزید ریونیو ہدف مانگ لیا۔