رافیل گروسی کی اماراتی وزیر خارجہ سے ملاقات، ایٹمی پلانٹ پر حملے بارے تبادلہ خیال
ابوظہبی: (دنیا نیوز) آئی اے ای اے سربراہ رافیل گروسی کی دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے ملاقات ہوئی۔
آئی اے ای اے سربراہ رافیل گروسی نے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے ملاقات کے دوران براکہ ایٹمی پلانٹ پر ڈرون حملے پر تبادلہ خیال کیا۔
امارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا براکہ نیو کلیئر پلانٹ پر حملہ عراق سے کیا گیا، اس سے قبل سربراہ آئی اے ای اے نے قطری وزیراعظم سے ملاقات کی، دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق جاری مذاکرات اورتازہ ترین پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
رافیل گروسی کا کہنا تھا خلیج میں جوہری سلامتی پر تشویش بڑھی، اس کے پیش نظر یہ اہم دورہ کر رہا ہوں، قطری وزیراعظم سے جوہری عدم پھیلاؤ پر بات کی، امن استحکام کا حصول سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری تحفظ سلامتی مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں، شہری ایٹمی تنصیبات کا تحفظ عالمی امن کیلئے ضروری ہے، ایران میں جاری کئی جوہری سرگرمیاں اب رک چکی ہیں، آئی اے ای اے امارات کو تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے۔