امریکی صدر کا غیر قانونی امیگریشن، مالیاتی فراڈ کیخلاف نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن اور مالیاتی فراڈ کے خلاف نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انسانی و منشیات سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کیلئے مالیاتی نظام کے استعمال کو روکا جائے گا، امریکی محکمہ خزانہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی نگرانی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی امیگریشن میں استعمال ہونے والے بینک اکاؤنٹس بند کئے جا سکیں گے، اقدام غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے کی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں