خلیج عرب سے یمن، لبنان، عراق تک سب ایران کے عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں: امارات

ابوظہبی: (دنیا نیوز) صدارتی مشیر یو اے ای انور قرقاش نے کہا کہ خلیج عرب سے یمن، لبنان اور عراق تک سب ایران کے علاقائی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں۔

صدارتی مشیر یو اے ای انور قرقاش کا کہنا ہے اب معاملات کا جائزہ لینا ناگزیر ہے، یہ خودمختاری کے احترام، اچھی ہمسائیگی اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر ہونا چاہئے، بحرین نے اپنے شہریوں کے ایران اور عراق جانے پر پابندی لگادی۔

وزار ت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا، فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں