بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ مستعفی

ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ مستعفی ہوگئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق آسٹریلیوی فاسٹ بولر فیملی وجوہات کی وجہ سے مستعفی ہوئے ہیں۔

شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے ساتھ گزرے 12 مہینے شاندار تھے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کے ساتھ نومبر 2027ء تک کا معاہدہ کیا تھا۔

شان ٹنٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں