آزاد کشمیر حکومت نے سپریم کورٹ سے مہاجرین کی 12 نشستوں بارے رہنمائی مانگ لی
مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا گیا، حکومت نے مہاجرین کی 12 نشستوں سے متعلق رہنمائی مانگ لی۔
سپریم کورٹ کا فل کورٹ تشکیل دے دیا گیا، چیف جسٹس سعید اکرم راجہ کی سربراہی میں آج سماعت ہوگی۔
وزیر قانون آزاد جموں و کشمیر میاں عبدالوحید نے کہا حکومت نے ریاست کے مفاد میں سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگی ہے، ہمارا آئین و دستور اس بات کی اجازت دیتا ہے۔