گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ کا مقررہ وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی شروع
گلگت بلتستان :(دنیا نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ کا مقررہ ختم ہوگیا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح بجے سے شروع ہو کر بغیر کسے وقفے کئے شام 5 بجے تک جاری رہا ۔
ذرائع نے بتایا کہ 24 مجموعی طور پر حلقوں میں ووٹنگ کا عمل اختتام پذیر ہوا، ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ شروع کردیا گیا، پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی پولنگ سٹیشنز کے دروازے بند کر دیے گئے۔
دوسری جانب شام 5 بجے تک قطاروں میں موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔
اِسی طرح گلگت بلتستان کے 1391 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی ہائی الرٹ برقرار رہی۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے 23، مسلم لیگ (ن) کے 22 امیدوار میدان میں ہیں، جمعیت علمائے اسلام کے 9، اسلامی تحریک پاکستان کے 10، مجلس وحدت المسلمین کے 7، استحکام پاکستان پارٹی کے 15 امیدوار ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان نظریاتی پارٹی کے 10 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔