محسن نقوی کی تمیم اقبال کو بنگلہ دیش بورڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
لاہور: (دنیا نیوز) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر تمیم اقبال کو مبارکباد پیش کی۔
محسن نقوی نے تمیم اقبال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونا خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ تمیم اقبال اپنی قیادت میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو مزید مضبوط بنائیں گے اور ملک میں کرکٹ کی ترقی اور ترویج کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔