بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو رفقاء کی ملاقات کا دن ، فہرست جیل حکام کو ارسال
راولپنڈی:(دنیا نیوز) راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو رفقاء کا ملاقات کا دن ہے۔
چھ ناموں کی فہرست فوکل پرسن اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کو بھجوا دی ،ملاقات کی فہرست میں میاں فیاض حسین ،جام عبداللہ ،قاضی عمران رفیق کا نام شامل ہیں۔
علاوہ ازیں عمادالحسن ،حسن جوہ، راجہ عثمان کا نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل کیا گیا ہے ۔
ملاقات کی فہرست میں شامل رہنما کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے۔