ایس ای سی پی کا اکنامک سروے جاری, پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی مثالی قرار

کراچی: (دنیا نیوز) ایس ای سی پی کا اکنامک سروے جاری کر دیا گیا جس میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا گیا ہے۔

اکنامک سروے کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹس میں شامل ہے، جنگ کے باوجود اس سال کے ایس ای 100 انڈیکس میں 18.4 فیصد اضافہ ہوا۔

ایس ای سی پی اکنامک سروے کے مطابق مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 16.5 کھرب روپے تک پہنچ گئی، یومیہ اوسط تجارتی حجم 834 ملین سے بڑھ کر 1.2 ارب حصص ہو گیا۔

اکنامک سروے کے مطابق ایس ای سی پی کے اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہوا، 9 ماہ میں 31 ہزار 986 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 101 ہو گئی، نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 67 ارب روپے ریکارڈ ہوا، شریعہ کمپلائنس سیکیورٹیز مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا 64 فیصد ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں