غریب کُش اور عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، شیخ وقاص اکرم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم اس غریب کُش اور عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔
ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی، حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کہ غریب سے سب کچھ چھین لو اور امیر کو سب کچھ دے دو۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ حکومت کی آمدنی اٹھنی اور خرچہ روپیہ ہے، حکومت کا خرچہ 18 ہزار ارب ہے اور آمدن 11 ہزار ارب ہے۔
شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ 7 ہزار ارب کا فرق قرضوں سے پورا کیا جائے گا، جسے ہماری نسلیں چکائیں گی۔