کوٹلی میں امن و امان برقرار نہ رکھنے پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی معطل
مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر حکومت نے ضلع کوٹلی میں امن و امان کی صورتحال برقرار نہ رکھنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر بڑا انتظامی اقدام کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوٹلی راجہ عمران شاہین اور ایس ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کو معطل کر دیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں افسران کے خلاف کارروائی ضلع میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مؤثر انداز میں برقرار نہ رکھنے اور انتظامی ذمہ داریوں میں غفلت کے باعث عمل میں لائی گئی۔
حکومت نے عثمان صارم کو نیا ڈپٹی کمشنر کوٹلی مقرر کر دیا ہے، توقع کی جا رہی ہے کہ نئی تعیناتی کے بعد ضلع میں انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری پر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جب کہ انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی متوقع ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments