آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سپانسرڈ لوگ ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کے پیچھے موجود لوگوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ احتجاج کے پیچھے بھارتی سپانسرڈ لوگ موجود ہیں جو یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس طرح کے الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں، کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسے الفاظ استعمال نہیں کر سکتا، چاہے وہ کشمیری ہو، پنجابی، بلوچی یا پٹھان۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے خلاف جو بھی باتیں کی جا رہی ہیں، انہیں اس سے کوئی غرض نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...