یو اے ای نے ایران کو 3 ارب ڈالر منتقل کرنے کی میڈیا رپورٹس سختی سے مسترد کر دیں

ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے بعض بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یو اے ای نے ایران کو 3 ارب ڈالر کی رقوم منتقل کی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ تمام دعوے مکمل طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، ایران کے منجمد اثاثوں میں سے کوئی بھی رقم جاری کی گئی اور نہ ہی منتقل کی گئی اور نہ ہی متحدہ عرب امارات کے ذریعے اس میں کوئی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ نے میڈیا اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ درست معلومات کے لئے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور غیر تصدیق شدہ خبروں یا بے بنیاد الزامات کو شائع کرنے سے گریز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں