امریکہ میں 30 گھنٹے طویل پولیس مقابلہ، مفرور قاتل ہلاک
ٹیکساس: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص کو قتل اور 10 کو زخمی کرنے کے بعد مفرور ہونے والا ملزم 30 گھنٹے طویل پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ ٹیکساس کے شہر مڈ لینڈ میں پیش آیا، ٹیکساس کے پبلک سیفٹی ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ کہ 45 سالہ میٹا ویلا ریئل نے پولیس حکام پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو ایک متروکہ عمارت میں بند کر لیا تھا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔
مڈ لینڈ میموریل ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد کم از کم 9 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے، ہلاک ہونے والا ملزم ایک پولیس افسر کو قتل کرنے کوشش کے الزام میں مطلوب تھا۔
حکام کے مطابق ایک اور زخمی کو شہر میں واقعے دوسرے پسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔