لبنان کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

لبنانی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بڑے پیمانے پر مسماری کی کارروائی کے دوران جنوبی لبنان کے شہروں مرجعیون اور نبطیہ میں زوردار دھماکے سنے گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ دھماکے نبطیہ کے قریب واقع علی الطاہر پہاڑی کے اطراف میں کئے گئے، جہاں اسرائیلی کارروائی کے دوران مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ زمین لرز اٹھی اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، واقعہ کے باعث مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں