اسرائیلی فوج کا لبنان کی سرحد کے قریب ڈرونز گرانے کا دعویٰ
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد کے قریب ڈرونز گرانے کا دعویٰ کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے شمالی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد جنوبی لبنان کے قریب کئی ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا۔
اسرائیل فوج کا کہنا ہے کہ ایک اور ڈرون لبنان سے متصل سرحدی علاقے کے قریب اسرائیلی حدود میں گر گیا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ڈرون کے اسرائیلی علاقے میں گرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔