گھانا کے فٹبالر تھامس پارٹے کو کینیڈا میں داخلے سے روک دیا گیا

ٹورونٹو: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گھانا کے فٹبالر تھامس پارٹے کو کینیڈا میں داخلے سے روک دیا گیا جس کے باعث وہ ورلڈ کپ کا پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھانا کے مڈفیلڈر پارٹے پر جنسی زیادتی کے الزامات کے باعث لندن پولیس کی جانب سے 2025 میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

فیفا 2026 ورلڈ کپ میں گھانا کا پہلا میچ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پاناما کے خلاف ہوگا مگر کینڈین حکام کے فیصلے کے بعد پارٹے ٹیم کے پہلے میچ میں شرکت سے محروم رہیں گے۔

ادھر فیفا نے تھامس پارٹے کو کینیڈا میں داخلے سے روکے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویزا کا فیصلہ میزبان ممالک کی حکومتیں کرتی ہیں جبکہ ادارہ امیگریشن معاملات میں شامل نہیں ہوتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹے پر مجموعی طور پر سات ریپ اور ایک جنسی زیادتی کا مقدمہ برطانیہ میں زیر سماعت ہے اور کینیڈا کا امیگریشن قانون مجرمانہ الزامات یا کیسز کی بنیاد پر داخلے سے انکار کی اجازت دیتا ہے۔

علم میں رہے کہ گھانا کا سکواڈ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں جاری ورلڈ کپ کے لیے پہلے ہی امریکہ پہنچ چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں