اٹک میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اور بہن کی جان لے لی
اٹک:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر اٹک میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اور بہن کی جان لے لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل اٹک کے گاؤں دکھنیر میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے طیش میں آگر فائرنگ کر دی جس سے ماں، بیٹی زد میں آ گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے ماں اور بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جب کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکٹھے کرکے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک منتقل کرائیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی تشکیل دے دی گئی جس گرفتا کرکے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔