گوجرانوالہ: دن دیہاڑے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں دن دیہاڑے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ملزمان نے مدرسے جانے والی لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی، کزنوں کے شور پر فرار ہوگئے، شہریوں کی بروقت مداخلت سے اغوا کی واردات ناکام بنا دی گئی۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی اور ملزمان کی شناخت کر لی گئی، متاثرہ لڑکی کے تایا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں