کراچی: 10 سالہ بچے کو تشدد کرکے قتل کرنے والے باپ اور چچا گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) سرجانی پولیس نے 10 سالہ بچے کو تشدد کرکے قتل کرنے والے باپ اور چچا کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق 10 سالہ حیدر ولد اظہر گزشتہ روز اپنی والدہ کے گھر سے والد کے گھر آیا تھا، والدہ اور والد کے درمیان گھریلو تنازعے کی بنا پر والد اور چچا نے بچے کو ماں کے گھر جانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے والد اور چچا کو حراست میں لے لیا، تشدد میں استعمال ہونے والے آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے کاروائی جاری ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ضابطے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے، گرفتار ملزمان میں بچے کا والد اظہر اور چچا سلطان شامل ہیں۔